کینیڈا میں فائرنگ، پاکستانی کینیڈین محمد شکیل اور ایک پولیس افسر ہلاک 

کینیڈا میں فائرنگ، پاکستانی کینیڈین محمد شکیل اور ایک پولیس افسر ہلاک 

اوٹاوا: کینیڈا کے شہروں مسی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کے واقعات میں پاکستانی نژاد کینیڈین محمد شکیل اشرف اور ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کر دیا گیا جس کی شناخت 30 پیٹری شون کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورکشاپ کے مالک تھے۔ 

ٹورانٹو پولیس چیف جیمز ریمر کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والا 48 سالہ پولیس افسر اینڈریو ہانگ پیل اور یارک پولیس کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شریک تھا جو موقع پر ہی ہلاک ہوا۔ 

ٹورانٹو پولیس ٹریفک سروسز یونٹ کے ممبر ہانگ نے 22 سال تک محکمے کیلئے کام کیا جبکہ اس نے سوگواران میں بیوہ، 2 بچے اور والدین چھوڑے ہیں، پیل ریجنل پولیس کے مطابق ہانگ کو کھانے کے وقفے کے دوران ہلاک کیا گیا۔ 
واقعے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین محمد شکیل اشرف ملٹن شہر میں ’ایم کے کولیژن سینٹر‘ اور ایک آٹو ورکشاپ کے مالک تھے اور ان کے دوست کا کہنا ہے کہ ملزم ورکشاپ میں ملازمت کرتا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں