ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے: وزیراعظم

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے اور ہر طرح کے پراجیکٹ کی تکمیل میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنیز کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس دوران وفاقی وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر مملکت پیٹرولیم اور دیگر وزراءبھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فن لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت تمام پراجیکٹس کی بروقت تکیمل پر یقین رکھتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سمیت فوڈ پراسیسنگ، لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فن لینڈ کے وفد نے ملاقات میں توانائی، فوڈ پراسیسنگ اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں