انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

لاہور: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کے باوجود انٹر بینک میں روپے کی قدر سنبھلنے میں نہیں آ رہی ہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 2 روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 238 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے اور پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 189 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 52 کی سطح پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور ڈالر انٹر بینک میں 1.75 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں3 روپے مہنگا ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں