ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا: مفتاح اسماعیل

ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا، جس سے پاکستان کو نکال لیا ہے اور اب ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے، مگر ہم معیشت سنبھال لیں گے اور کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بینکوں نے حالات سے فائدہ اٹھایا اور مہنگا ڈالر بیچا، وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لے کر 2 دن میں گورنر سٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی ہے، 8 بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہے اور ان بینکوں کو سزا بھی ملے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگلے چار پانچ دنوں میں ایسے اقدامات کریں گے جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام آئے گا اور روپے کی قدر بہتر ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں