عمران خان بیرون ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

عمران خان بیرون ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکہ میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں، عمران خان بیرون ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے، اتنی بات کریں، ”کی جائے“ اور ” کیا جائے“ کا وقت ختم، عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر، خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے، عمران خان حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں، عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ کرپشن کا این آر او؟ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد انتخابات نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں، عمران خان دھونس، دھمکی، گالی سے فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں، عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے، وہ ایک جھوٹا، اناپرست اور خودغرض بہروپیا ہے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ میں این آر او مانگ رہے ہیں، الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ہے؟ 8 سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سنایا ہے، عمران صاحب! آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیز کی گارنٹی لی تھی؟عمران خان فارن فنڈنگ میں الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے تھے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! الیکشن کمشنر پہ آپ کا غصہ ہے کیوں ؟ عمران صاحب! آپ کو الیکشن کمشنر کی کیا ، کس نے اور کیوں گارنٹی دی تھی ؟ امریکہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکہ میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں