آرمی چیف کی تعیناتی،عمران خان اپنی اوقات دیکھ کر بات کریں : مریم اورنگزیب 

آرمی چیف کی تعیناتی،عمران خان اپنی اوقات دیکھ کر بات کریں : مریم اورنگزیب 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور لوگ نظر نہیں آ رہے ، اقتدار کی ہوس کی پٹی ان کی آنکھوں پر بندھی ہے۔عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انّا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے۔ 

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب جتنی اوقات ہے اُتنی بات کریں، "کی جائے" اور "کیا جائے" کا وقت ختم ہو گیا ہے۔عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ بیرونی سازش ؟ حقیقی آزادی ؟ الیکشن کمشنر؟ یا پھر کرپشن کا این آر او؟ ۔ عمران خان حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرونِ ملک سازش نہیں بلکہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں۔ عمران خان دھونس دھمکی گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ان کا مقصد الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کراناہے۔ عمران خان بیمار، شکست خوردہ ذہنیت ،جھوٹا ، انّا پرست اور خود غرض بہروپیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ہے؟ صرف 8 سال سے زیرالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سُنایا ہے۔عمران صاحب آپ نے الیکشن کمشنر سے کس چیز کی گارنٹی لی تھی؟۔۔عمران خان فارن فنڈنگ میں الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ امریکا کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے وہاں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھُپ چھُپ کے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں