اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہماری حکومت اسوقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے لہذا آپ کے الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رہ گئی بات چندے کی تو امید ہے کہ عمران خان موجودہ فنڈز کے ساتھ ساتھ 2010 کے سیلاب متاثرین کے نام پر لئے گئے چندے و غیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کاحساب اُسی طرح ضرور دیں گے۔
ہماری حکومت اسوقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے لہذا آپکے الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں۔رہ گئی بات چندے کی تو امید ہے کہ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ ساتھ2010کےسیلاب متاثرین کے نام پر لئے گئے چندےوغیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کاحساب اُسی طرح ضرور دیں گے>1/2 https://t.co/1m4nOgnkak
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 13, 2022
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے جواب ہمیشہ خندہ پیشانی سے دیا اور ابھی تک قانون کے سامنے سر جھکایا ہوا ہے۔ یہ تمام پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کے خصائل ہیں، ہمارے نہیں۔ ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔