ہائی کورٹ نے 4 افراد کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی

ہائی کورٹ نے 4 افراد کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی

 لاہور :ہائیکورٹ میں 4افرادکےقتل میں سزائے موت پانیوالےمجرم کی اپیل کی سماعت ہوئی عدالت نے  مجرم کی سزائے موت کوعمر قید میں بدل  دیا ۔

 تٖفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بیوی،سالی سمیت4 افراد کے قتل کیس میں سزائےموت پانے والے قیدی وکیل احمد کی بریت اپیل کی سماعت ہوئی،  کیس کی سماعت جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ،وکیل صفائی نےموقف اپنایاکہ سیشن کورٹ نےٹھوس شواہد کے بغیرسزائے موت کا حکم سنایا.

 عدالت سے فیصلہ کالعدم قرار دینےکی استدعا کی گئی جبکہ سرکاری وکیل نے  ملزمان کی بریت اپیل کی مخالفت کی ۔ بنچ نے کیس میں ایک ملزم کے مفرور اور 2 ملزموں کے ٹرائل کورٹ سے بری ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

  خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ فیکرٹری ایریا میں 7 اگست 2009 میں مقدمہ درج  کیا گیا تھا ۔ سیشن کورٹ نے وکیل احمد کو 31 اکتوبر 2018 کو  بیوی رضوانہ بی بی،سالی رخسانہ بی بی، برادرنسبتی محمد خالد اور فراز نامی شخص کے قتل میں 2،2 مرتبہ سزائے موت کی سزاسنائی تھی ،  جبکہ مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان وسیم خان اور محمد سلیم کو بری کردیاتھا۔