واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے اچھی خبر

واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے اچھی خبر

 انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ڈیسک ٹاپ پر بھی میسیج  ایڈٹ فیچر  متعارف کرانے جارہی ہے۔

اس سے پہلے فیس بک اور شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بھی ایڈٹ بٹن کی سہولت دستیاب  ہے۔ حال ہی میں ٹوئٹر نے بھی ایسے بٹن کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

 واٹس ایپ کے حوالے سے چند ماہ پہلے سے خبر  گردش کررہی تھی کہ ایپلی کیشن ایڈٹ بٹن پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرایا جائے گا لیکن  تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔

 لیکن اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ کمپنی اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے علاوہ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی ایڈٹ بٹن کو متعارف کرائے جانے کے فیچر پر کام کر رہی ہے۔

 واٹس ایپ کی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایڈٹ بٹن کو متعارف کرائے جانے پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ایڈٹ بٹن پر محدود صارفین کو رسائی دی جائے گی اور ممکنہ طور پر اسے پہلے ڈیسک ٹاپ یعنی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین میں متعارف کرائے جائے گا

لیکن ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایڈٹ بٹن کے بعد صارفین کو ایڈٹ ہسٹری بھی نظر آئے گی یا نہیں اور یہ تاحال یہ بھی نہیں بتایا گیا  کہ صارفین کتنی دیر کے بعد میسیج کو ایڈٹ کرسکیں گے ۔

 رپورٹ  کے مطابق  واٹس ایپ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ پر  ایڈٹ بٹن  کا فیچر متعارف کرانے کی تاریخ نہین بتائی گئی تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے  کہ واٹس ایپ ماہرین ایڈٹ بٹن پر کام کر رہے ہیں۔