آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم پاکستان کا اختیار ختم کیا جائے : سراج الحق 

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم پاکستان کا اختیار ختم کیا جائے : سراج الحق 
سورس: File

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے۔ 

سراج الحق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی کھینچا تانی نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ دونوں کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے۔ تقرری کےلیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی طرز پر سنیارٹی کے اصول کو مدنظر رکھا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک فرد کی تعیناتی دوسرے کی مرہون منت ہوگی تو پسند ناپسند کا معاملہ فطری ہے۔ حکمران جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔ اسٹیبلشمنٹ بھی سیاست سے دور رہے۔ الیکشن کمیشن اور عدلیہ مکمل طور پر غیرجانبدار ہوں۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔ 

مصنف کے بارے میں