پنڈی کو بتا دیا یہ حکومت آرمی چیف لگائے گی تو 3 سال تنازع رہے گا: فواد چودھری 

پنڈی کو بتا دیا یہ حکومت آرمی چیف لگائے گی تو 3 سال تنازع رہے گا: فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فوری انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔اگر آپ تنازع کو حل کرنا چاہتے ہیں تو ریٹائرمنٹ الیکشن تک موخر کر دیں۔ ہم نے پنڈی کو بتایا یہ حکومت آرمی چیف لگائے گی تو تنازع 3 سال رہے گا۔

فواد چودھری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ عمران خان نے آگے جانے کا طریقہ بتایااب حکومت دیکھتے کیا کہتی ہے۔ عمران خان نے اس تنازع سے نکلنے کا ایک عملی حل دیا ہے۔ 

توہین عدالت کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے عدالت سے دونوں دفعہ معافی مانگی ہے۔ اب معافی کا نہیں ورڈنگ کا ایشو ہے ۔  عمران خان کو نااہل نہیں کیا جا سکتا ۔ آپ عمران خان کو کس قانون کےتحت نااہل کریں گے؟

مصنف کے بارے میں