سورج نکلتے ہی آنکھیں دکھانے لگا,گرمی کی شدت میں اضافہ

سورج نکلتے ہی آنکھیں دکھانے لگا,گرمی کی شدت میں اضافہ

 لاہور :گرمیاں شروع ہوتے ہی سورج کا مزاج برہم ہونے لگا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے درجہ حرارت میں شدید اضافہ ہو گیا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کے ڈیرے ۔ شہرقائد میں پارہ 45ڈگری تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ دو روز تک برقرار رہے گی۔جبکہ سندھ کے شہریوں کےلیے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ۔