برمنگھم :مظاہرے میں گرفتارصفیہ کی مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل

برمنگھم :مظاہرے میں گرفتارصفیہ کی مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل

برمنگھم : حجاب کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک لڑکی صفیہ خان کی گرفتاری کے وقت مسکرانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔انگلش ڈیفنس لیگ کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے میں مقامی لڑکی صفیہ خان کو ایک پو لیس آفیسر نے گرفتار کیا تو وہ ایک انتہا پسند ای ڈی ایل کے لیڈر کے سامنے بہادری سے کھڑی تھی۔ 


  او اس وقت اس کے چہرے پر ایک خو بصورت مسکراہٹ تھی ،ْ جسے کیمرے کی آنکھ نے محفو ظ کر لیا۔صفیہ خان کی اس تصویر کو جب سو شل میڈیا پر شائع کیا گیا تو اس کو ہزاروں لو گو ں نے شیئر کیا ۔ برمنگھم میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کے حق میں مظا ہرہ کیا جارہا تھا جس میں صفیہ خان بھی موجود تھی، اس موقع پر انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کا ایک اہلکار آگے بڑھا اور صفیہ خان اُس کے آگے بہادری سے کھڑی ہو گئی اس دوران ایک پولیس اہلکار نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اوہ اپنی خو بصورت مسکراہٹ کے ساتھ پولیس اہلکاراور ای ڈی ایل اہلکار کو گھورنے لگی۔صفیہ کا کہنا تھا کہ اس نے یہ اقدام ان مسلم خواتین کے لیے اٹھایا ہے جنہیں حجاب پہننے پر تنقید کا نشانہ بنا یا جا تا ہے۔