آسٹریلیا:صرف 24خرگوشوں کی وجہ سے پورا براعظم خطرے میں پڑ گیا

آسٹریلیا:صرف 24خرگوشوں کی وجہ سے پورا براعظم خطرے میں پڑ گیا

آسٹریلیا: خرگوش براعظم آسٹریلیا میں سے باہر سے درآمد کیا گیا جانور ہے جو150 سالوں میں پورے براعظم کےماحول کو تباہ کر رہا ہے۔خرگوشوں کے غول آسٹریلیا میں فضلوں کو بھی بڑے پیمانے پر خراب کرتے ہیں اور  اس کی وجہ سے براعظم کی مٹی بھی خراب ہو رہی ہے۔آسٹریلیا میں خرگوشوں کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں۔ 1859 میں وینچلسی، وکٹوریہ کے ایک کسان  تھامس آسٹن  نے شکار اور تفریح کے لیے 24 خرگوش برطانیہ سے  درآمد کر کے علاقےمیں چھوڑے تھے۔ 

چند سالوں میں ہی خرگوشوں کی آبادی 24 سے بڑھ کر لاکھوں میں پہنچ گئی۔1920 کی دہائی میں یعنی 70 سال سے بھی کم عرصے میں آسٹریلیا میں خرگوشوں کی آبادی 10 ارب سے زیادہ ہوگئی تھی۔ یاد رہے کہ خرگوش تیزی سے نسل بڑھانے کےلیے مشہور ہے۔ایک مادہ خرگوش ایک سال میں 18 سے 30 بچے دیتی ہے۔ 

پہلی دفعہ چھوڑنے جانے کے بعد خرگوشوں نے آسٹریلیا میں پھیلنا شروع کر دیا۔خرگوش ایک سال میں 80 میل  کے حساب سے آگے بڑھنا شروع ہوئے۔وکٹوریہ کی زرخیز  زمین اجاڑنے کے بعد خرگوشوں نے نیو ساؤتھ ویلز، ساؤتھ آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ کی ریاستوں میں دھاوا بولا۔ 1890 تک خرگوش مغربی آسٹریلیا میں دکھائی دینے لگے۔