لاہور میں رنگا رنگ پاکستان فیشن ویک کا آغاز

لاہور میں رنگا رنگ پاکستان فیشن ویک کا آغاز

لاہور:پاکستان میں فیشن انڈسٹری دن بدن ترقی کر رہی ہے اور نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستانی فیشن ڈئزائنرز کی دھوم ہے اور بیرون ملک بھی ان ڈئزائنرز کے ڈریسز پہنے جاتے ہیں ۔حال ہی میں پاکستان فیشن ویک منعقد ہوا اور گزشتہ روز لاہور میں اسی سلسلے کے فیشن ویک کا پہلا دن تھا۔

فیشن ویک کے اس پہلے دن ایچ ایس وائے ،ثانیہ مسکتیہ ،زونیہ اوزر اور دیگر کئی ڈئزائنرز نے شرکت کی ۔پی ایف ڈی سی لاہور کے اس فیشن ویک کو مشہور شیمپو کمپنی نے سپونسر کیا ہے اور دیگر اشتراک میں نجی بینک بھی شامل ہے

اس کے علاوہ ہئیر اور میک اپ اسٹائل کے لیے آفیشل پارٹنر نبیلہ این پرو اور این جینٹس اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔