ایران میں کلبھوشن یادیو کے ذریعے پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے منصوبے کا انکشاف

ایران میں کلبھوشن یادیو کے ذریعے پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے منصوبے کا انکشاف

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے متعلق مسلسل نئے انکشافات آرہے ہیں،بھارت اپنے جاسوس کے ذریعے پاکستان کے خلاف گہری سازش کر رہا تھا جس کا مقصد ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنا شامل تھا۔کلبھوشن یادیو تہران میں پاکستان سفارت خانے پر حملہ کروا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنا چاہتا تھا اور اس حملے کی ذمہ داری علیدگی پسند بلوچ تنظیم نے قبول کرنی تھی اس حملے سے نا صرف پاک ایران تعلقات خراب ہو جاتے بلکہ بلوچ تنظم کو بھی دنیا بھر میں شہرت مل جاتی
تاہم اس حملے کے ہونے سے قبل ہی کلبھوشن یادیو کو گرفتار کر لیا گیا،کلبھوشن یادیو کا تہران میں موجود بھارتی سفارت خانے سے بھی رابطہ موجود تھا۔