خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں

خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں

جدہ :ٹریفک پولیس کے مرکزی ترجمان کرنل طارق ربیعان نے کہا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی باتو ں میں کوئی صداقت نہیں ۔

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے ۔ جو بیان سوشل میڈیا پر انکی جانب سے منسوب کیا گیا ہے وہ قطعی طور پر غلط ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے لیے آواز بلند ہوتی رہتی ہے ۔ 

یہاں تک کہ شاہی خاندان کے افراد میں سے بھی متعدد نے مشروط اجازت دینے کا کہاہے ۔