کلبھوشن کی سزائے موت،بھارتی بحریہ نے را میں کام کرنے والے افسران کو واپس بلا لیا

کلبھوشن کی سزائے موت،بھارتی بحریہ نے را میں کام کرنے والے افسران کو واپس بلا لیا

اسلام آباد:بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پاکستان کی طرف سے سزائے موت کے فیصلے کے بعد بھارتی بحریہ میں بددلی پھیل گئی جس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے سربراہ نے را میں کام کرنے والے بھارتی بحریہ میں کام کرنے والوں افسروں کو واپس بلا لیا،گذشتہ روز بھارت کی بحری فوج کے سربراہ نے صدر پرناب مکھر چی سے ملاقات کی ہے اور را میں کام کرنے والے افسرو ں کی واپسی کی درخواست کی ہے،
اس کی وجہ را کی قیادت نے اپنے جاسوس کی گرفتاری سے لے کر اسکی تک کوئی کاروائی نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے بحریہ کے چیف کا کہنا ہے بھارتی بحریہ کے اتنے بڑے افسر کی گرفتاری میں کہاں کوتاہی ہوئی اس بارے میں را کی قیادت نے اگاہ نہیں کیا اس کی وجہ سے نیوی کے افسروں میں بددلی پائی جاتی ہے