کراچی:پولیس کی کارروائی، تین غیر ملکی ڈکیت گرفتار کرلئے

کراچی:پولیس کی کارروائی، تین غیر ملکی ڈکیت گرفتار کرلئے

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن جاری ہی جن میں منگھوپیر اور کلفٹن شامل ہیں ۔ ادھر کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا کاروائیاں گلبہار نیوکراچی ،مومن آباد میں کی گئی ۔مومن آباد سے تین غیر ملکی ڈکیت گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

مومن آباد پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے منظم غیر ملکی افغانی ڈکیت گروہ کے تین مزید کارندے گرفتار کرلئے۔ملزمان کی شناخت وکیل ، محمد خان اور داؤد عرف تریالے کے ناموں سے کرلی گئی۔ ملزمان کے تین ساتھی گزشتہ دنوں پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے تین غیر قانونی پستول قبضے میں لے لئے گئے۔

مصنف کے بارے میں