لاہور ہائیکورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کی نااہلی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کی نااہلی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان  سردار محمد رضا کی نااہلی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے خدائی خدمت گار کے محمود اختر نقوی  کی درخواست پر سماعت کی  جس میں رنسپل سیکرٹری وزیراعظم پاکستان, چیرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان دیگر کو فریق بنایا گیا.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمیشن  ریٹائرڈ جج ہیں  لیکن وہ خود کو سردار محمد رضا حاضر  سروس جج لکھتے ہیں. درخواست گزار کے مطابق.قانون کے مطابق سردار محمد رضا خود کو حاضر سروس سروس جج نہیں لکھ سکتے.درخواستگزار  نے دعوٰی کیا کہ سردار محمد رضا حاضر  سروس جج کی حیثیت سے دستخط کرتے ہیں جو غیر آئینی ہے..درخواست گزار نے استدعا کی کہ  سردار محمد رضا کو خود کو حاضر سروس جج ظاہر کرنے پر نااہل قرار دیا جائے. 

مصنف کے بارے میں