دینہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائلٹس محفوظ

دینہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائلٹس محفوظ

دینہ: دینہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تربیتی طیارہ دینہ کے قریب کولووال گاؤں میں گرا۔

طیارہ حادثے کے وقت دونوں پائلٹس پیرا شوٹ سے اُتر گئے ۔

طیارہ منگلاائیرپورٹ سے تربیتی مشقوں کےلئے روانہ ہوا تھا کہ کالووال میں حادثے کا شکار ہوگیا طیارے کے گرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی اور طیارے کے گرنے سے کسی جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ذرائع نکا کہنا ہے کہ  دونوں پائلٹس محفوظ ہیں۔طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.