سعودی وزارت ِ تعلیم نے رمضا ن المبارک سے پہلے امتحانات کے انعقاد کو رد کر دیا

سعودی وزارت ِ تعلیم نے رمضا ن المبارک سے پہلے امتحانات کے انعقاد کو رد کر دیا

جدہ: سعودی وزارت ِ تعلیم نے رمضا ن المبارک سے پہلے امتحانات کے انعقاد کو رد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی کچھ خبروں کے بارے میں گفتگو کی ہے ۔


جس میں مملکت میں رمضان المبار ک سے پہلے سکولوں کے امتحانات کے بارے میں کہا گیاہے ۔وزارتِ تعلیم کی جانب سے کہا گیاہے کہ چونکہ اسلامی مہنیوں کے حساب سے اگلے سال بچوں کے امتحانات رمضان المبار ک میں آنے کا امکان ہے مگر ابھی تک ان کو رمضان المبارک سے پہلےامتحانات لینے کا کوئی پروگرام نہیں بنایا ۔وزارتِ تعلیم کی جانب سے ایسے تمام اقدامات کی تردید کی جاتی ہے ۔