راولا کوٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی'' را ''کے 3ایجنٹ گرفتار

راولا کوٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی'' را ''کے 3ایجنٹ گرفتار

راولا کوٹ :آزاد کشمیر پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر راولا کوٹ میں کارروائی کے دوران عباس پور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی'' را ''کے 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے،آزاد کشمیر پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں عباس پور تھانے پر بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ محمد خلیل سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے مطابق مرکزی ملزم محمد خلیل بھارتی فوج سے رابطے میں تھا اور تفتیش کے دوران تینوں ایجنٹس کا بھارتی فوجی افسران سے رابطوں کا انکشاف ہوا جبکہ ملزمان نے 13سے 14مرتبہ ایل او سی سے آر پار جانے کا اعتراف بھی کیا۔
ڈی آئی جی چوہدری حسین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے27دسمبر 2016کو عباسپور تھانے پر آئی ڈی لگا کر دھماکا کیا اور ملزمان کو دہشت گردی کے واقعہ پر 5لاکھ روپے دئیے جاتے تھے، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جس سے ملزمان کا پورا نیٹ ورک پکڑے جانے کی توقع ہے۔