کنگنا رناوت کی نئی فلم’مانیکارنیکا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا

کنگنا رناوت کی نئی فلم’مانیکارنیکا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا

ممبئی:کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی مجنھی ہوئی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ۔کنگنا کو اپنے کردار میں ڈھلنا بخوبی آتا ہے اور ہر کردار میں جان ڈال کر حقیقت سے قریب تر کرنا بھی جانتی ہیں ۔فلم ’کوئین‘ کے کامیاب کردار کے بعد اب کنگنا اپنی نئی آنے والی فلم پر کام کر رہی ہیں ۔

’مانیکارنیکا‘ نامی اس فلم میں کنگنا رانی لکشمی بائی کا کردار کریں گی اور اسی سلسلے مین کنگنا کی پہلی تصویر منظر عام پر آئی ہے ۔

ہدایت کار کرش کی ہدایت کردہ فلم میں کنگنا جنگجو خاتون کے طور پر سامنے آئیں گی ۔اس فلم کی کہانی کے وی ویجیندرا پرساد نے لکھی ہے ۔