بوجھو تو جانیں، وقار یونس سوشل میڈیا پر شرارتوں سے باز نہ آئے

بوجھو تو جانیں، وقار یونس سوشل میڈیا پر شرارتوں سے باز نہ آئے

لاہور: کرکٹرز  ایک دوسرے کے ساتھ تو مذاق کرتے ہی رہتے ہیں اور کئی بار ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو دلچسپی سے بھرپور ہوتے ہیں مگر سابق کرکٹر وقار یونس نے پاکستانیوں کے ساتھ ہی مذاق کر دیا اور ایک ایسے ملک میں جا کر اپنی تصاویر اپ لوڈ کر دیں جس کا چرچہ پورے پاکستان میں ہے۔

سابق کپتان وقار یونس ایک نامعلوم ملک پہنچے اور اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے شرارت بھرے انداز میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ بوجھیں کہ میں اس وقت دنیا کے کس حصے میں کھڑا ہوں، پہلے پانچ صحیح جواب دینے والوں کو فالو بیک کروں گا، یہ ملک پاکستان میں بہت ہی مشہور ہے۔

سوال پوچھتے ہی جواب دینے والوں کی لائن لگ گئی اور حیران کن طور پر سب نے تقریبا صحیح جواب دینا شروع کر دیا اور فورا بوجھ لیا کہ وہ پانامہ میں کھڑے ہیں۔جب بہت سے لوگ جواب دے چکے اور وقار یونس کو بھی یہ یقین ہو گیا کہ لوگ ان کی شرات سے متعلق جان چکے ہیں تو انہوں نے ایک اور تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ پانامہ پاکستان میں بہت مشہور ہے، لیکن بدقسمتی سے ایک بری وجہ سے، میرا مقصد کرکٹ ہے، وعدے کے مطابق صحیح جواب دینے والے پہلے پانچ صارفین کو فالو کروں گا۔

مصنف کے بارے میں