آصف زرداری سے ملاقات طوفان ٹلنے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے،مولانا فضل الرحمان

 آصف زرداری سے ملاقات طوفان ٹلنے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:  جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ زرداری اور انکی ملاقات طوفان اٹھنے کا نہیں ٹلنے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے اور اگر اتحاد کرنا پڑا تو اپنے نظریات کی بنیاد پرکریں گے۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے جلد اپنی جماعت کا اجلاس بلائیں گے، بلاک شناختی کارڈزکے معاملہ پراے این پی احتجاج کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے، اطلاع ہے کہ بلاک شناختی کارڈز پر پارلیمانی کمیٹی کا نوٹی فکیشن آنے والا ہے۔


 جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرکے جرم کیا، ہم چاہتے ہیں کہ دینی جماعتوں کا اتحاد ہو لیکن جب اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں تو مشکل سے بحال ہوتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا کے جوہری بم دھماکے کا عالمی برادری نوٹس لے، امریکا خوددہشتگردی کے اسباب پیدا کررہا ہے، ہم پرامن لوگ ہیں ہمیں اپنے حال پرچھوڑدیا جائے۔

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں عوامی سطح پر کوئی مسئلہ نہیں، مودی کا رویہ خطے میں کشیدگی کا سبب بن رہا ہے جب کہ بھارت کے رویہ میں تلخی ختم ہوجائے توبات چیت ہوسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے رضا ربانی کے احتجاجا بطورچیرمین سینیٹ کام بند کرنے کے حوالے سے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے جرات مندانہ اقدام کیا، آئے روز دیکھتے ہیں کورم پورا ہی نہیں ہوتا، حکومت پارلیمان کوغیرسنجیدگی سے لے رہی ہے اوردونوں ایوانوں میں وزار کے لئے مختص نشستیں اکثرخالی رہتی ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source