افغانستان کی ٹیم رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

افغانستان کی ٹیم رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

اسلام آباد :  افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں سال جون کے مہینے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 اورپانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گی۔افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی20 میچ 2 جون کو ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے تمام میچز وارنر پارک سینٹ کٹس میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی20 سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا جو ڈیرن سیمی کرکٹ سٹیڈیم سینٹ لوسیا میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ پہلی باہمی مکمل سیریز ہو گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 2014ء میں بنگلہ دیش کے خلاف باہمی سیریز میں کامیابی حاصل کی اس کے بعد سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر کسی بھی ٹیم کے ساتھ باہمی سیریز نہیں جیت سکی۔ یہ سیریز 2 جون سے 14 جون تک کھیلی جائے گی جبکہ اسی دوران چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلی جائے گی جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ چیمپئین ٹرافی انگلینڈ میں یکم جون سے شروع ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیمیکم جون سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ دو جون سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے تمام میچز وارنر پارک سینٹ کٹس میں کھیلے جائیں گے جبکہ 9 جون سے شروع ہونیوالی ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کے تمام میچز ڈیرن سیمی کرکٹ سٹیڈیم سینٹ لوسیا میں کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کی زمبابوے کے علاوہ کسی بھی ملک کے خلاف یہ پہلی مکمل سیریز ہو گی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے منیجر رولینڈ ہولڈر کا کہنا تھا کہ یہ سیریز ہماری ٹیم کیلئے انتہائی اہم ہو گی۔ ویسٹ انڈیز سیریز کے ذریعے ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگز میں بہتری لانے کی کوشش کرے گی اور 2019ء کے انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلے جانے والے ورلڈ کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگے۔

و یسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی موجودہ ون ڈے رینکنگ میں 9 واں نمبر ہے جبکہ گذشتہ سال ستمبر کے آخر تک رینکنگ میں ٹاپ 8 ٹیموں نے ورلڈکپ 2019ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پچھلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 3-0 سے ہار گئی تھی جبکہ اپریل میں پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں اس سے قبل ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئیں اور پچھلے سال ٹی 20 ورلڈکپ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تھیں، افغانستان کی ٹیم نے یہ میچ 6 رنز سے جیت لیا تھا۔