نواز شریف اور اسحاق ڈار کے ترقی کے نام نہاد دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو ئے ہیں: اعجاز احمد چوہدری

نواز شریف اور اسحاق ڈار کے ترقی کے نام نہاد دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو ئے ہیں: اعجاز احمد چوہدری

لاہور: تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے ترقی کے نام نہاد دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو ئے ہیں،ملکی تجارتی خسارہ 20.20ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے جو کہ نواز حکو مت کی ناکارہ ٹیم کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ، خسارے کی سب سے بڑی وجہ ملکی برآمدات میں کمی کا ہو ناہے ، حکو مت سالانہ برآمدات کا حدف پورا کر نے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چو ر حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر غیر مستحکم کر دیا ہے ، ملک میں سرمایہ کاری کی شدید کمی واقع ہوئی ہے ، نواز حکومت ملکی تاریخ کے مہنگے ترین قرضے لے رہی ہے ، حکمران نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے اور ملک کے اہم ترین اثاثوں کی لوٹ سیل لگا رکھی ہے ، گردشی قرضے 414ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں اور ملکی قرضوں کا حجم 22 ارب سے بڑھ چکا ہے ،پاکستان دنیا میں سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک شدید بحرانوں میں پھنس چکا ہے اور موجودہ چور حکمرانوں کو اپنے چوری کے مال کو بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، حکمران ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں، ملک کی بقا کی خاطر کرپٹ ٹو لے کا راستہ اور کرپشن سے ملک کو پاک کر نا ہو گا۔

مصنف کے بارے میں