کرن جوہر نے فواد خان کو فلم میں کاسٹ کرنا باعث اعزاز قرار دیدیا

لندن: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکار کرن جوہر نے فواد خان کو فلم میں کاسٹ کرنا باعث اعزاز قرار دے دیا ۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے اور اداکار فواد خان کو اپنی فلم کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ نامور ر ہدایت کار کو اپنی گزشتہ فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں پاکستانی اداکارفواد خان کوکاسٹ کرنے کے باعث بھارت میں ریلیز کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اورانتہا پسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد کرن جوہرنے معافی مانگتے ہوئے آئندہ اپنی فلموں میں کسی بھی پاکستانی فنکاروں کوسائن نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اب ایک بارپھروہ پاکستان کے ٹیلنٹ کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔

لندن میں جاری ایک تقریب میں ہدایت کارسے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فواد کو اپنی فلم کاسٹ کرنا ان کے لیے اعزازاورخوشی کا باعث تھا اور فلم میں انہوں نے شانداراداکاری بھی کی، پاکستان سے بہترین ٹیلنٹ آتا ہے جب کہ فلم میں فواد نے اس کردارکے لیے ’ہاں‘ کیا تھا جسے پہلے ہی 6 اداکارمنع کرچکے تھے لیکن فواد کی جانب اس کردار کو نبھانے کا فیصلہ واقعی بہت دلیرانہ تھا اورپمت کی بات تھی۔