پولیس اہلکار عمران خان کے گھر ڈکیتی کرنے میں ناکام ہوگیا

لاہور: ننکانہ صاحب کی آفیسرکالونی کے رہائشی عمران خان نامی شخص کے گھرمیں پولیس اہلکار کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق آفیسرز کالونی میں نشے میں دھت کانسٹیبل کی سرکاری اسلحہ سمیت عمران خان کے گھرمیں گھس کرڈکیتی کی کوشش کی اوراہل خانہ کی چیخ وپکارپراہل محلہ جاگ گئے اور مقامی پولیس کو طلب کر لیا جس کے بعد ڈی ایس پی سرکل نے موقع پرپہنچ کرملزم کوگرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق بالمقابل پولیس ناکہ پرتعینات پولیس کانسٹیبل بلال منیرگزشتہ صبح پانچ بجے نشے میں دھت سرکاری رائفل سمیت سیڑھی لگاکرعمران خان کے گھرمیں گھس گیااہل خانہ نے نماز پڑھنے کے دوران شورسن کرکمرے کے اندرکنڈی لگادی جس پرملزم نے دھمکی دی دروازہ کھولوورنہ ہم توڑ دیں گے۔ تمہارے گھرمیں چھپے دہشت گردوں کوپکڑ ناہے اہل خانہ نے 15پرپولیس کواطلاع دی جس پرڈی ایس پی سرکل عمرفاروق بلوچ نے موقع پرپہنچ کرملزم کوگرفتاررکرکے مقدمہ درج کرلیا۔