لاہور ہائی کورٹ نے خالد لطیف کی پی سی بی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے خالد لطیف کی پی سی بی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ کار کو چیلنج کرنے کی درخواست  لاہور  ہائی کورٹ نے خارج کر دی .
خالد لطیف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹربیونل کھلاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق نہیں رکھتا کیونکہ یہ پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔