دپیکا پڈوکون کا شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے سے صاف انکار

ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز دپیکا پڈوکون نے اپنی مصروفیات کے باعث سپرسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور دپیکا نے ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم سائن کرلی تھی جس کی شوٹنگ رواں سال شروع ہونا تھی لیکن اب ڈمپل گرل نے فلمی مصروفیات کے باعث کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دپیکا نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ کے لیے فلم میں کام سے انکار کیا جس پر آنند ایل رائے بھی پریشان ہیں اور جلد ہی دپیکا سے بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی فلم نگری کی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک ہے جبکہ شاہ رخ خان نے ہی اپنی فلم”اوم شانتی اوم“ سے دپیکا کو بالی ووڈ میں متعارف کرایا تھا جس کے بعد دونوں کی جوڑی نے ”چنائی ایکسپریس“ اور”ہیپی نیو ایئر“ میں جلوہ گر ہوئے تھے، تاہم 3 سال بعد ساتھ نظر آنے والی تھی لیکن اب ڈمپل گرل نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔