چینی کمپنی نے یورپی یونین کا سب سے بڑا آئی کلینک خرید لیا

چینی کمپنی نے یورپی یونین کا سب سے بڑا آئی کلینک خرید لیا

بیجنگ: چین کے آئر آئی ہسپتال نے یورپ میں سب سے بڑے آئی کلینک گروپ سپین کے کلینی کا باوایئریا کو خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

آئر یورپ میں باوائریا کے ذیلی ہسپتال کے ذریعے اس کے 59.353فیصد حصص کی خریداری کیلئے 152ملین یورو خرچ کرے گا ، حصص کی قیمت 10.35یورو فی کس ہو گی۔ آئر آئی گروپ کے بورڈ کے چیئرمین چین بانگ نے اس خریداری کو فرم کی ترقی میںٴٴ اہم سنگ میل ٴٴ قرار دیا ہے۔آئر آئی ہسپتال چین کے سب سے بڑے نجی اوپھ تھلامک میڈیکل چین انسٹی ٹیوشن ہے اور یہ 2009 میں شین جین سٹاک مارکیٹ پر عوامی ہوگیا ، 2016 تک آئر نے چین میں 160سے زائد سپیشلائز آئی ہسپتال قائم کئے ہیں۔

اس نے 2015 میں ہانگ کانگ میں ایک میڈیکل گروپ کی خریداری کی جبکہ جنوری 2017 میں ایک امریکی آئی سینٹر کو خریدا ، باوائریا جو کہ لیزر آئی سرجری میں مہارت رکھتا ہے کے یورپ میں قریباً 300اوپھ تھل مولوجسٹ اور 76آئی کلینک ہیں ، لیزر آئی سرجری میں اس کے مارکیٹ حصص جرمنی ا ورسپین میں پہلے درجے پر ہیں ۔