افغان صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط، دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز

افغان صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کو خط، دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز

اسلام آباد : پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اعلٰی سطح پر رابطے شروع ہو گئے ہیں افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خط لکھ کر دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز دی ہے.

ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم نے افغان صدر کی تجویز پر سپیکر ایاز صادق اور دفتر خارجہ کو بھجوا دی ہے جبکہ سپیکر نے ا س حوالے سے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے پاکستانی پارلیمانی وفد وزارت خارجہ حکام کے ہمراہ جلد افغانستان کا دورہ کرے گا۔