ٹرین پر سیلفی بناتے 3 لڑکے گر کر ہلاک

ٹرین پر سیلفی بناتے 3 لڑکے گر کر ہلاک

نئی دلی:دنیا بھر میں سیلفی لینے کے نتیجے میں جان گنوانے کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہر کولکتہ میں پیش آیا جہاں ایک 3 لڑکے ٹرین پر سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

 عینی شاہدین کے مطابق جب ایک چلتی ٹرین میں طالبعلموں  کاایک  گروپ سیلفی اسٹک کے ذریعے سیلفی بنا رہا تھا کہ ان میں سے ایک لڑکا ٹرین سے گر گیا جس کو بچانے کے لئے اس کے 2 ساتھیوں نے نیچے چھلانگ لگادی مگر تینوں لڑکے ٹرین کے پہیوں کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔جب ٹرین آہستہ ہوئی تو باقی ساتھیوں نے بھی چھلانگ لگائی جن کو دوسری طرف سے آتی ایک اور ٹرین نے ٹکر لگائی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔اور اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔