محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: باولنگ ایکشن پر پابندی کا شکار آف اسپنر محمد حفیظ 17 اپریل کو باولنگ ٹیسٹ کیلئے برطانیہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی میں ہوگا۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ باولنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور نومبر میں ان کے باولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے باولنگ پر پابندی عائد کردی۔