قوم طاقت کے بغیر اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے ، مولانا فضل الرحمن

قوم طاقت کے بغیر اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے ، مولانا فضل الرحمن
کیپشن: image by dailyqudrat.com.pk

شانگلہ :جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیوں قرآن کا نظام نہیں لانا چاہتی ، قوم طاقت کے بغیر اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے ، تحریک انصاف نے پختونوں کا کلچر تباہ کر دیا ، ایسی روشن خیالی کو نہیں مانتے۔

شانگلہ ،میرہ بشام پورن میں جلسوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ستر سال گزرنے کے باوجود عوام کی اسلامی نظام کی پیاس آج تک نہ بجھ سکی۔

جمیعت علماء اسلام اسلامی نظام کی جنگ لڑ رہی ہے ، علما جمہوریت اور امن کے ساتھ کھڑے ہوئے تو امن آیا۔

ہمیں بندوق کے بجائے ووٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔