شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے۔ شہباز شریف سندھ کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں، وکلا اور نوجوانوں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

وزیراعلیٰ پنجاب کراچی کی بزنس کمیونٹی اور اخبارات کے مدیران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مقامی ہوٹل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد وہ واپس لاہور روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے جولائی 2017 میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے سربراہ کا عہدہ بھی چھوڑنا پڑا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنا دیا گیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں