ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا ،تاہم ژوب، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق کل سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ملکر شام پر حملہ کردیا

اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں