سانحہ ماڈل ٹاؤن، چیف جسٹس کا نجفی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن، چیف جسٹس کا نجفی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاون از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز اعوان کی چھٹی بھی منسوخ کر دی اور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق ہائیکورٹ میں زیر التوا تمام مقدمات کو دو ہفتے میں نمٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے جسٹس علی باقر نجفی رپورٹ کو بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج کی نشاندہی پر 9 ملزمان گرفتار

دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ماورائے قانون کوئی اقدام نہیں کرینگے اور میرے ججز کی عزت نہ کرنیوالا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے شبیر قائم خانی کا پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ

یاد رہے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون پر دائر استغاثہ کیس میں ی آئی جی رانا عبدالجبار سمیت 116 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی اور آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے والے تمام ملزمان کو طلب کر لیا تاکہ فرد جرم عائد کرنے کا مکمل ہو سکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں