کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر انعام بٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر انعام بٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا
کیپشن: سکرین شاٹ

گولڈ کوسٹ: آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے مقابلوں میں پاکستان کے انعام بٹ نے ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں :- آج کے دن پیدا ہونے والے معروف کرکٹرز کون ہیں ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے مقابلوں میں پاکستان کو سونے کا تمغہ جیتنے کا موقع مل ہی گیا  اور انعام بٹ نے ریسلنگ کے 86 کے جی فری اسٹائل مقابلے میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر یہ پاکستان کا یہ پانچواں اور سونے کا پہلا تمغہ ہے۔اس سے قبل پاکستان 4 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔