سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوتے ہیں جو اچھی روایت نہیں:وزیراعظم

سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوتے ہیں جو اچھی روایت نہیں:وزیراعظم

بہاولپور:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوتے ہیں جو اچھی روایت نہیں ،سیاست کے فیصلے پولنگ سٹیشن اور عوام کرتے ہیں اور جولائی میں فیصلہ نواز شریف کے حق میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف پنجابی گلوکارو اداکار پرمیش ورما فائرنگ سے شدید زخمی

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں خطابق کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن چھوڑنے والوں نے 5سال کیا کیا؟الیکشن سے دو ماہ پہلے پریس کانفرنس سے مسائل حل نہیں ہوتے،وفاداریاں بدلنے کا زمانہ گیا جبکہ نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کوئی ایک جماعت نہیں کر سکتی ،اس کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا،تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ بیٹھیں اور ڈائیلاگ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ زرداری،عمران اور مشرف نے کام نہیں کیا لہذا کوئی مشکل نہیں آئی ،کام کرتے تو مشکل ضرور آتی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جولائی میں پتہ چل جائیگا عوام کس کے ساتھ ہیں، آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب کامیاب ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر انعام بٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

ن لیگ ترقی کا دوسرا نام ہے ،اب لوگ جھوٹ کی سیاست پسند نہیں کرتے اورہارس ٹریڈنگ کی سیاست ملک میں ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ،ن لیگ نے پہلا ہی موٹروے بنایا،ہم نے جمہوریت کے وقار کو مجروح نہ ہونے دیاجبکہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:35سال میں پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ اب دوں گا :چودھری نثار کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کا فیصلہ بھی قبول کیا،حکومت ٹوٹنے کے دعوے کرنے والے آج گھر بیٹھے ہیں،سی پیک اگر پہلے کا منصوبہ تھا تو پہلے شروع کیوں نہ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں