چیف جسٹس نے پنجاب بھر میں عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

چیف جسٹس نے پنجاب بھر میں عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثا رنے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب پولیس کو حکم دیاہے کہ ایک ہفتے میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے اورپنجاب پولیس عطائیوں کے خلاف سخت ایکشن کرے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف پنجابی گلوکارو اداکار پرمیش ورما فائرنگ سے شدید زخمی

خیال رہے کہ عطائی ڈاکٹروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ان ہی جعلی ڈاکٹروں کی بدولت ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک بیماریاں بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں ۔عطائی ڈاکٹروں کے کارنامے تقریباَ روز ہی سامنے آتے رہتے ہیں یہ انسانیت کے ساتھ کیسا شرمناک ظلم پر مبنی سلوک ہے جیسے میڈیکل سائنس کی ا ب کا علم نہیں وہ لوگوں کا علاج معالجہ کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں :سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوتے ہیں جو اچھی روایت نہیں:وزیراعظم

ان ظالموں کے ہاتھوں کتنے ہی مظلوم انسانوں کی صحت برباد اور بے شمار لوگ زندگی کی بازی ہارچکے۔یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور عطائی ڈاکٹرز کچھ عرصہ کسی ڈاکٹر کے ساتھ بطور ڈسپنسر کام کرتے ہیں بعد میں اپنا کلینک بنالیتے ہیں عطائی ڈاکٹرز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں و دیہات میں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں