اصل نعرہ مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں ہے: شہباز شریف

 اصل نعرہ مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں ہے: شہباز شریف

image by CM twitter

کراچی :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شہر قائد پہنچتے ہی سندھ حکومت پر طنزیہ ٹویٹ کر ڈالا. انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا " مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیں سوں” کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مطلب " مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کر سوں" تھا۔

انھوں نے لکھا کہ کراچی کا امن مسلم لیگ ن کی حکومت بحال کر چکی ہے ، اب سندھ کو اس کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں کی بدولت آج یہ ملک وجود میں آیا ہے ، قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے ، بہت سی خامیاں ہیں جنہیں دور کرنا ہے ۔