پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بہتر ہے خودکشی کر لیں : فواد چودھری

پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بہتر ہے خودکشی کر لیں : فواد چودھری
کیپشن: image by pakistan today

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ، حکمران جماعت کی اداروں سے لڑائی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے بنی گالہ میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ، حکمران جماعت کی اداروں سے لڑائی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی ۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز حادثاتی طور سیاستدان بنیں ، انہیں اپنے والد کی ماضی نہیں پتہ ، پڑھ لیں تو  اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا پتہ چل جائیگا۔

ان کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کیلئے شاہ محمود قریشی نام اپوزیشن لیڈر کو دینگے ، پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بہتر ہے, انسان خودکشی کر لے۔