وائٹ ہاؤس نے امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کا اشارہ دیدیا

وائٹ ہاؤس نے امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کا اشارہ دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اہل کاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی اور شمالی کوریا کے سربراہان کی غیر معمولی ملاقات کا ابھی بھی امکان ہے اور اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ اس بارے میں امریکہ اور شمالی کوریا براہِ راست رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہل کار نے ملاقات ہونے کے امکانات کو ممکن قرار دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ کئی ہفتوں سے اداروں کے مابین اور سخت ضابطہ کار کے تحت یہ عمل جاری ہے۔

ملاقات سے متعلق انتظامات کے سلسلے میں شمالی کوریا کے حکام سے براہ راست بات چیت پر ایک سوال کے جواب میں اہل کار نے بتایا کہ مواصلات کی تعریف ہی یہ ہے کہ یہ اتنی ہونی چاہیئے کہ ہم ایک کامیاب سربراہ اجلاس کا بندوبست کر سکیں۔