شام کیخلاف تین عالمی طاقتیں یکجا ، حملے ، دنیا بھر میں احتجاج

شام کیخلاف تین عالمی طاقتیں یکجا ، حملے ، دنیا بھر میں احتجاج
کیپشن: Photograph: Omar Sanadiki/Reuters

واشنگٹن/ لندن/پیرس /دمشق:شام کے خلاف تین عالمی طاقتیں یکجا ہوگئیں ، امریکا ، برطانیہ اور فرانس نے شام پر حملہ کر دیا۔

بڑی قوتوں کے حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا آغاز ہو گیا ، واشنگٹن، لندن، پیرس اور دمشق میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ، امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف  نعرے لگائے گئے۔

شام میں امریکی حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا آغاز ہو گیا ، وائٹ ہاؤس سے باہر مظاہرین کا امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ۔

لندن میں بھی لوگ سڑکوں پر آ گئے ، دمشق میں امریکا اور اتحادیوں کے حملے کے شدید احتجاج کیا ، ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پیرس میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ، بمباری روکنے کا مطالبہ کرتی رہی۔