کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا

کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ممبئی: شادی کے ایک لمبے عرصے کے بعد کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور کا ایک بیٹا تیمور علی خان بھی ہے، یہ جوڑا اب تک دیگر جوڑوں کیلئے ایک مثال بھی ہے۔ دراصل بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کرینہ کپور اور مس ورلڈ 2018 مانوشی چھلر کسی شادی میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔

موقع کی مناسبت سے دونوں بھاری لباس اور زیورات میں انتہائی حسین لگ رہی ہیں تاہم مانوشی شادی کے ماحول سے لطف اندوز نہیں ہو رہیں اور کہہ رہی ہیں شادی کا کھانا اچھا ہے جس پر کرینہ کہتی ہیں جب شادی بورنگ ہوتی ہے تو سب یہی کہتے ہیں لیکن تم اپنی شادی ایسے نہیں کرنا۔ جس کے بعد مانوشی کرینہ کو اپنے شادی کے خوابوں کے بارے میں بتاتی ہیں جسے سن کر کرینہ کپور اتنی زیادہ متاثر ہو جاتی ہیں کہ فوراً کہتی ہیں”مجھے بھی کرنی ہے دوسری شادی“ جس پر مانوشی حیران ہوکر انہیں دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں آپ کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو دراصل زیورات کے اشتہار کی ہے جس کی یہ کرینہ اور مانوشی برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔