نواز شریف کی تائی انتقال کر گئیں، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

نواز شریف کی تائی انتقال کر گئیں، مقامی قبرستان میں سپرد خاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی تائی لاہور میں انتقال کر گئیں جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

سابق وزیرا عظم اپنی تائی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت کے لئے جاتی امراء سے ماڈل ٹاﺅن آئے۔ نماز جنازہ میں نواز شریف کے علاوہ، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، سہیل ضیاءبٹ، عمر سہیل ضیاءبٹ، میاں فاروق، میاں جاوید شفیع، مجاہد بٹ، میاں اعجاز، میاں وقاص، اشتیاق لون سمیت عزیز و اقارب اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔