ٹھٹھہ میں جنگ شاہی ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد،ناکارہ بنادیا گیا

ٹھٹھہ میں جنگ شاہی ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد،ناکارہ بنادیا گیا
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

ٹھٹھہ:جنگ شاہی ریلوے سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب دھابیجی اور جنگ شاہی ریلوے سٹیشن کے درمیان دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررکھا تھا، شر پسندوں کا مقصد مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا تھا۔

بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر حیدر آباد سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم پہنچ گئی، جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم میں 500 گرام بارودی مواد تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا۔


دوسری جانب پولیس نے ریلوے سٹیشن اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی، کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔